پشاور(امت نیوز)پشاور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوگئی
پی ٹی آئی کے گڑھ پشاور میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف لائرز فورم کو گرینڈ الائنس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا
گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی 985 ووٹ حاصل کر کے پشاور بار کے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں انصاف لائرز فورم کے طائف خان نے 740 ووٹ لیے۔
نائب صدر کی نشست پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے اختر الیاس 1108 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
گرینڈ الائنس کے لاجبر خان 925 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔