مردان، پی ٹی آئی ریلی میں مبینہ توہین کا مرتکب نوجوان قتل 

مردان(اُمت نیوز)مردان کے علاقے ساولڈھیر میں مشتعل مظاہرین نے مبینہ توہین کے مرتکب نوجوان کو قتل کردیا ، مشتعل مظاہرین نے نوجوان عالم کو لاتوں اور ڈنڈوں سے قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک کی طرح مردان میں بھی جگہ جگہ مظاہرے ہوئے ، ساولڈھیر میں مظاہرے کے بعد ایک نوجوان عالم نگار عالم کو اس وقت قتل کیا جب دعا کے دوران انھوں نے مبینہ گستاخی کے الفاظ ادا کئے ، جس پر مظاہرے میں موجود لوگوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور ان پر لاتوں ،مکوں اور ڈنڈوں کی بارش کردی ، مشتعل مظاہرین کی تشدد سے نوجوان کی ہلاکت ہو گئی۔

، اسی اثناپولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن نے کہا کہ ڈیڈ باڈی کو ہم نے ریکور کیا ہے اور مشتعل عوام کو منتشر کیا گیا ہے ، پولیس شواہد اکٹھے کررہی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے ، انھوں نے کہا کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں ، تاہم مشتعل مظاہرین نے نگار عالم نامی نوجوان کو مبینہ گستاخی کرنے پر تشدد سے قتل کیا ۔