ترکیہ (اُمت نیوز)ترکیہ نے خرطوم سے اپناسفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ ان کاملک سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپنے سفیرکی گاڑی پرفائرنگ کے بعد اپنا سفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کردے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ’’عبوری حکومت اور سوڈانی فوج کی سفارش پرہم نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پراپنا سفارت خانہ عارضی طور پر پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے‘‘۔
ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا کہ سوڈان میں ترک سفیر کی کارپرنامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے۔تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔