کراچی (اُمت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آخری ون ڈ ے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، مسلسل 4 فتوحات کے بعد گرین شرٹس نے کلین سویپ پر نظریں جمالی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں کپتان بابر اعظم اپنے ون ڈے کیریئر کا 100واں میچ کھیلیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری معرکے میں ایک بار پھر کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میدان لگے گا۔
میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا، جیت کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی جبکہ کیویز کی فتح پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی گی۔
آخری میچ میں جیت پر تاریخ میں پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والی بابر الیون وائٹ واش کا خواب پورا کر سکے گی یا پھر مہمان ٹیم جیت کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے گی اس کیلئے تمام نظریں نیشنل سٹیڈیم پر مرکوز ہیں