لندن(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے آئین سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، پارلیمنٹ آئینی دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن کرا کے پاکستان کےخلاف سازش کی جا رہی ہے،
آڈیو لیک نے تمام کرداروں کو بے نقاب کر دیا، پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونا چاہیئے۔
انشاءاللہ پارلیمان کے استحقاق اور آئینی اختیار کا ہر صورت تحفظ کرینگے اس کے لیے پوری پارلیمان یکسوع ہے اور پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنے حق کو منوائے گی.وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/eMAIenIdiN
— PMLN (@pmln_org) May 6, 2023
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کی نا اہلی میں کلیدی کردار ادا کیا، نواز شریف کو منظر نامے سے ہٹا کر ملک کا نقصان کیا گیا
ثاقب نثار بطور پی ٹی آئی ایجنٹ کام کرتے رہے، ثاقب نثار نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نوازشریف کو نااہل کیا
ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا حق استعمال کرتے تھے، ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس میں سوموٹو نہیں لیا۔