اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے گرفتار6 کارکنان کو ڈسچارج جبکہ45 کو جوڈیشل کردیاگیا۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں تھانہ کھنہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 6 کارکنوں کوعدالت پیش کردیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی کے 6 کارکنان کو ڈسچارج کردیا،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے عدم ثبوت پر عدالت نے ڈسچارج کیا،تھانہ مارگلہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار45 پی ٹی آئی کارکنان کو جیل بھیج دیا گیا۔