کوہاٹ: عدالت میں فائرنگ: پرانی دشمنی پرایک شخص قتل
مقتول اور ملزمان میں پرانی دشمنی تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس
May 8, 2023 · قومی
کوہاٹ(امت نیوز) مقامی عدالت میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کی سینئر سول جج کی عدالت میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پیشی کیلئے آیا تھا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقتول کی ملزمان سے پرانی دشمنی تھی۔