اسلام آباد(امت نیوز) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے انکی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت کی ۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزہ مل گیاہے اور وقت بھی طے پا گیاہے ۔آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ سدیقی کی امریکی قیدسے رہائی اور پاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے فوزیہ صدیقی کو5سال کا امریکی ویزہ مل گیاہے ، عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک امریکی جیل میں ملاقات طے پاگئی ہے ،فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے ۔