لیما(نیٹ نیوز) شمالی پیرو میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی کان میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بنی۔
"It's been confirmed by the Yanaquihua police station, there are 27 dead," local prosecutor Giovanni Matos tells local television after fire at gold mine in southern Peru pic.twitter.com/Zm5V8jHEz0
— TRT World Now (@TRTWorldNow) May 7, 2023
کان میں لگنے والی آگ کے شعلے اور نکلتے دھویں کو دور دور تک دیکھا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے موقع پر کان کن زمین کی تہہ میں 80 سے 100 میٹر نیچے کام کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق لاایسپرینزا کان کے اندر سرنگ میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔