اونچی عمارتوں، نجی گھروں اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا،فائل فوٹو
اونچی عمارتوں، نجی گھروں اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا،فائل فوٹو

یو کرینی فوج کا گزشتہ شب 35 روسی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

کیف: روس نے یوکرین پر بمباری تیز کردی، رات بھر میزائلوں کی بارش، پیر کے روز یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا کہ روس کی جانب سے ملک بھر میں مختلف اہداف پر راتوں رات لانچ کیے گئے حملوں کے دوران 35 ایرانی ساختہ ’’شاہد‘‘ ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

یوکرینی فوج کی روزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ روس نے گزشتہ رات بھی 16 میزائل حملے کیے تھے جن میں بنیادی طور پر خارکیف، کھیرسن، میکولائیو اور اوڈیسا کے شہروں پر حملہ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرینی فورسز اور آبادی والے علاقوں پر 61 فضائی حملے کیے گئے اور بھاری میزائل لانچنگ سسٹم کے ذریعے 52 حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور اونچی عمارتوں، نجی گھروں اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ۔