آڈیو لیک, ثاقب نثار کو خصوصی کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی۔

کمیٹی کاپہلااجلاس کل ہوگا  اور اس حوالے سے  خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اور بلوچستان اسمبلی سے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔

اپنے انٹرویو میں اسلم بھوتانی نے بتایا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔