اسلام آباد(امت نیوز)حالیہ مردم شماری کے اب تک کے نتائج کےمطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار 354 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر میں ساتویں مردم و خانہ شماری کا سلسلہ جاری ہے جو 15 مئی تک جاری رہے گا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اب تک پنجاب میں 11کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار 782 افراد کو گنا جا چکا ہے۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ایک کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کو گنا جا چکا ہے۔
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 512 افراد کو گنا جا چکا ہے جس میں سے کراچی میں ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔