عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (ا،ت نیوز) عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی چیف جسٹس عامر فاروق دوپہر ڈھائی بجے سماعت کریں گے۔ عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت اور دوسرا اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےاحاطے میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

کمرہ عدالت میں داخلہ صرف خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔