ٹورنٹو(نیٹ نیوز) چین اورمغرب میں تلخیاں بڑھنے لگیں۔کینیڈا کی حکومت نے ٹورنٹو میں مقررچین کے سفارت کارمسٹرزاؤ کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیدیا۔
کینیڈین حکام نے چینی سفارتکارکو ملک چھوڑدینے کا حکم دیتے ہوئےالزام لگایا گیا ہے کہ وہ کینیڈین رکن پارلیمان کے خلاف سازش میں ملوث تھے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چینی سفارتکار ژاؤ وی کو بےدخل کرنے کا فیصلہ تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
رکن پارلیمان مائیکل چونگ اوراُس کے ہانگ کانگ میں مقیم رشتے داروں کودھمکایا جارہا تھا۔ دوسری جانب چین نے کینیڈا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے جوابی اقدامات کا اشارہ دے دیا۔