لاہور(امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت عمران کو پارتی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطانق جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے استدعا کہ عدالت کیس کو دوسرے بینچ منتقل کرے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، نظیر موجود ہے نااہلی کے بعد نواز شریف بھی پارٹی صدر نہ رہے، قانونی طور پرنااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔