ہتھی نور جہاں کی موت سے متعلق نئے انکشافات

کراچی(امت نیوز) چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں شدید بیماری کے باعث گزشتہ ماہ انتقال کر گئی تھی، اس کی موت سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ٹیم فور پاز کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کہتے ہیں نورجہاں کی معذوری کی وجہ سے اس کے ٹخنہ کا جوائنٹ کافی خراب ہوچکا تھا، جراثیم اس کے جسم کے پروٹین کو ختم کررہے تھے، جو جراثیم نورجہاں کے خون کے نمونوں میں ملے ہیں وہی ہتھنی مدھو بالا میں بھی پائے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہتھنی نور جہاں کے نمونوں میں سونے کی بیماری ٹریپینازوما سمیت مختلف علامات پائی گئی ہیں۔ کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کافی عرصہ بیمار رہی، وہ دوران علاج 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔