عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت نے انگوٹھے اور دستخط لینے کی ہدایت کر دی ۔
May 9, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انگوٹھے اور دستخط لینے کی ہدایت کر دی ۔یاد رہے کہ عمران خان مختلف مقدمات میں پیشی کیلیے آج اسلام آباد میں موجود ہیں ۔