فیصل آباد(امت نیوز )فیصل آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے گھر کے باہراحتجاج کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔جس پر پولیس طلب کرلی گئی
پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سےایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جس سے چار افراد زخمی ہوگئے
زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور رانا ثنا اللہ کے ڈرائیور سمیت 4افراد شامل ہیں
کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔