اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے وڈیو پیغام جاری کیا ہے
وڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے پاکستانی عوام سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے
وڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پاکستانیو! آج آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ اپنے عظیم قائد عمران خان کے لیے ۔جو آپ کے مستقبل کی لڑائی لڑ رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج گھر کوئی نہ بیٹھے ۔ آپ اگر پاکستان کو حقیقی آزادی کی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں اور ایک نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالنا چاہتے ہیں تواپنے بچوں ، فیملیز ، ساتھیوں کے ہمراہ گھروں سے نکلئے اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کیجئے