اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قراردیدی

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا اور کیس پر فوری سماعت کی تھی۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا ہے ۔ فیصلے میں عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا گیا ہے
عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا اور سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ انکوائری کرکے 16 مئی تک رپورٹ جمع کرائیں۔