جلاؤگھیراؤ،توڑپھوڑ کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ، اسد عمر

لاہور(امت نیوز)پی ٹی آئی کے سکریٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا ان کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ منصوبہ بندی کےتحت جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ، گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی
دوسری جانب لاہورکینٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سےمنع کیا تھا لیکن جب پولیس نے آنسو گیس پھینکنا شروع کی تو لوگوں کا ردعمل سامنے آیا۔
یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی رہائی تک دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے۔