بدھ کو ہونےوالے کیمبرج امتحانات منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برٹش کونسل نے کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی کردیئے ،او لیول فزکس اے لیول میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے ، یہ اعلان کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج عظمیٰ یوسف کی جانب سے کیا گیا
چونکہ پوری دنیا میں یہ پرچے کل معمول کے مطابق ہوں گے لہذا یہ پرچے پاکستان میں دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔
کیمبرج کے ترجمان کے مطابق کل بدھ کو پاکستان سمیت دنیا میں او لیول کا فزکس اور اے لیول کا ریاضی کا پرچہ ہونا تھا، تاہم منسوخی کے سبب اب ان مضامین کے پرچوں کے نتائج کی ایوریج مارکنگ کی جائے گی اوراسی مضمون کے دیے گئے دوسرے پرچوں کی بنیاد پر نتیجہ جاری ہوگا۔