بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت دے دی گئی

لاہور(امت نیوز)طویل عرصے بعد پاکستان میں بھارت کی ایک فلم کو ریلیز کی اجازت دےدی گئی
بھارتی پنجابی فلم ’کیری اون جٹا 3‘ کراچی سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے اسٹیج اور ٹیلی ویژن اداکار ناصر چنیوٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی پنجاب کی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔
طنز و مزاح سے بھرپور اس فلم میں مشہور پنجابی اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
فلم کی پروموشن کے سلسلے میں بھارتی فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور سونم باجوہ آئندہ ماہ لاہور بھی آئیں گے۔ فلم ’کیری آن جٹا 3‘ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارت کی فلموں پر پاکستان کی جانب سے کئی سالوں سے ریلیز پر پابندی عائد ہے