اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی گرفتار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر  رہنما اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کو ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی، انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے اہلکار بھی پولیس کے ہمراہ تھے۔

اسد عمر بابراعوان ، شاہ محمود قریشی اور ملیکہ بخاری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلیے آئے تھے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انہیں ایک اوپن کورٹ میں پیش کیا جائے ۔

کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز، ایف سی کی بھاری نفری عدالت کے اطراف تعینات کی گئی ہے، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کو پولیس لائنز میں رکھا گیاہے اور اسے سب جیل کا درجہ دیدیا گیاہے،عمران خان کے خلاف عبدالقادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائنز میں ہی ہو گی جس کیلئے معز ز جج صاحبان پہنچ چکے ہیں جبکہ عمران خان کے وکلا کو بھی اندر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔