عمران خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی

عمران خان کمرہ عدالت میں عینک لگائے کچھ دستاویزات پڑھ رہے ہیں۔

May 10, 2023 · اہم خبریں, قومی
جے آئی ٹی کی جانب سے تیسری دفعہ طلبی کا سمن بھجوایا گیا ہے، فائل فوٹو

جے آئی ٹی کی جانب سے تیسری دفعہ طلبی کا سمن بھجوایا گیا ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد: عدالت پیشی کے دوران کمرہ عدالت سے عمران خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی جس میں وہ بالکل تندرست اور ہشاش بشاش ہیں، عینک لگائے کچھ دستاویزات پڑھ رہے ہیں۔

یہ تصویر القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران لی گئی ، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل کا کہناتھاکہ کیس میں نیب کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا، فیئر ٹرائل کا حق ملنا ان کے موکل کا بنیادی حق ہے ، نیب نے ملزم کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا گیا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں گرفتاری کے دوران عمران خان کو دھکے دیے گئے تھے۔