گرفتاری کے وقت وارنٹ فراہم نہیں کیا گیا، عمران خان کا مؤقف

نیب منتقلی کے دوران وارنٹ دیے گئے۔ڈپٹی پراسیکیورٹر نیب جنرل سردار مظففر نے ریکارڈ فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروا دی۔

May 10, 2023 · اہم خبریں, قومی
پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ فائل فوٹو

پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گرفتاری کے وارنٹ دینے سے متعلق مؤقف سامنے آ گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا  عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے گرفتاری کے وقت نہیں، نیب منتقلی کے دوران وارنٹ دیے گئے۔ عمران خان کے وکلا نے اعتراض اٹھایا کہ نیب نے انہیں کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ ڈپٹی پراسیکیورٹر  نیب جنرل سردار مظففر نے ریکارڈ فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروا دی۔

القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت  کے دوران  نیب نے عمران  خان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس کی عمران خان کے وکلا نے مخالفت کر دی۔