پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیاں مزید 2 روز کیلئے بند

لاہور(امت نیوز) پنجاب میں کالج اوریونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بندکر دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں شر پسند عناصر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں پنجاب بھر کے کالجز او ریونیورسٹیز دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل کالجزکھلے رہیں گے،اسکول بند یا کھلے رکھنےکا فیصلہ آج رات ہوگا۔
اجلاس میں حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔
اجلاس میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں املاک کو نقصانات پہنچنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ریاست پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے اقدام کرینگے۔