وزیراعظم کا ملکی حالات پر قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں جاری بدامنی سمیت سیاسی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں وہ موجودہ صورت حال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مشتعل مظاہرین کے خلاف آئندہ اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔