الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔ فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔ فائل فوٹو

دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایاجائے،شجاعت

لاہور(امت نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور چوہدری شجاعت حسین نے سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا
چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی موجودہ صورت حال پر جاری بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹھہرے میں لایا جائے، ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے۔