واشنگٹن (اُمت نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونے والے احتجاج اور ہنگاموں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کی کارروائیوں سے گریز کریں۔
رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتیرس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔
انہوں نے پرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا۔