پشاور (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاج پرامن رکھا جائے۔
تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا احتجاج عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج پرامن رکھا جائے اور ہر یونین کونسل، ویلج کونسل نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے۔