اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہائوس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی شاہ محمود قریشی کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا نے ان کو گرفتار ہونے سے بچا لیا تھا۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے تھے۔
تاہم اب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ صبح یہ جھنڈا عمران خان کے پاس تھا اور اب میرے پاس ہے۔ رات کو ہو سکتا ہے یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔