وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نطر بند کردیا گیا
خالد خورشید کو جی بی ہاﺅس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دی گئی۔
تینوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیا ۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو جی بی ہاﺅس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاﺅس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دی گئی ہے ،عمل درآمد کے بعد جی بی ہائوس پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا لیکن ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور وہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے تھے۔