قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب
ملک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
May 11, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔