اسلام آباد(امت نیوز)پی ٹی آئی کے کے سینئر رہنما اورسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم سوری کو تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ، انہیں گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں موجود گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا تھا۔