لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے اور رہائی کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے چئیرمین عمران خان کی سیکیورٹی کا خیال رکھیں گے