عمران خان کی رہائی کے حکم پر پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں کارکنوں کے بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم کیں

May 11, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے
عمران خان کی گرفتاری کےخلاف سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر وکلا اور پی ٹی آئی کی بڑی تعداد عدالت عظمیٰ کے باہر مختلف مقامات پر جمع تھی۔
عمران خان کی رہائی کے حکم کی خبر ملتے ہی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے
زمان پارک لاہور میں بھی کارکنوں کی جانب سے خوشیاں منائی گئیں۔ پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن جشن منانے میں مصروف ہیں