ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟
عمران خان کی رہائی کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز جلد بحال کردی جائیں گی
May 11, 2023 · قومی
اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ اب انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز جلد بحال کردی جائیں گے
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کو تا حال وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے حکومت نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس محدود کردی ہے جبکہ فیس بک ٹیوٹر سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے