عمران خان کی پیشی پر ریحام خان کا دلچسپ ردعمل

لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں پیشی پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
ریحام خان نے ایک خاتون صحافی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ’حراست میں ایک رات کے اندر صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، یہ صورتحال ان کی میڈیکل کیئر ٹیم کیلئے ٹھیک نہیں
واضح رہے کہ 9 مئی کو نیب نے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ وہیل چیئر پر پہنچے تھے۔
آج عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانے کے بعد کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔
عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے اور پیشی کے بعد پیدل چلتے ہوئے گاڑی تک گئے۔