وزیراعظم کے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے،قانونی ٹیم طلب

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صور ت حال اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا ہے۔جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورت حال پر غور ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔