اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پرطلب کردہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا اس کی جگہ کابینہ کا اجلاس کو طلب کرلیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شرکا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، اب یہ اجلاس منگل کو ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ قبل ازیں ملک میں جاری کشیدگی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا