واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے تعلقات خارجہ کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ، کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے
انہوں نے پاکستان کی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔