ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

عمران خان کیخلاف اتنا مواد ہے کہ دوبارہ گرفتارکرسکتے ہیں،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اتنا مواد کہ دوبارہ گرفتارکرسکتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا ایک کیس نیب کے مقدمے سے زیادہ سنگین ہے،اس کیس میں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، گزشتہ دو روز کے واقعات سے ثابت ہوگیا یہ ایک فتنہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اتنا مواد کہ دوبارہ گرفتارکرسکتے ہیں، ہائیکورٹ نے اگر عمران خان کو ضمانت نہ دی تو دوبارہ گرفتار کرلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا آج بھی اگر عمران خان کو عدالتی مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہی ہوتے، اسلام آباد ہائی کورٹ تو پہلے ہی کہہ چکا ہے گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی اب اس عمران خا ن کے حق میں نہیں نکلے گا۔