اسلام آباد (امت نیوز) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی، ملک کی سياسی صورتحال پرتبادلہ خيال جبکہ مستقبل کےلائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
یاد رہے کہ عمران خان اس وقت پوليس لائن ہيڈکوارٹر کے ريسٹ ہاؤس ميں موجود ہيں، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر حیران اور شدید پریشان ہوں۔