لاہور میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس اسلام آبادپہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورپولیس کودرج مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے، لاہور پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلیے اسلام آباد پہنچ گئی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم وارنٹ لے کر اسلام آباد پہنچی ۔
پولیس کا کہناہے کہ عمران خان جے آئی ٹی کے زیرتفتیش10 مقدمات میں مطلوب ہیں،عمران خان 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں،لاہور پولیس عدالت سے عمران خان کی گرفتاری لینے کی استدعا کرے گی۔