راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم میں ایف سی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں دو ہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں واقع ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا،جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں اور فورسز نے دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کر دیاہے ، کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس دوران تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔