لاہور(اُمت نیوز)پنجاب میں سکول 2 روز بند رہنے کے بعد کل سے اپنے اوقات کار پر کھلیں گے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہورپرویز اختر نے کہاہے کہ پنجاب میں سرکاری و نجی سکولز کل سے نوٹیفکیشن کے مطابق کھلیں گے،سکول اپنے سابقہ اوقات کار کی مطابق لگیں گے،
سی ای او ایجوکیشن کا مزید کہناتھا کہ بچوں کا مزید تعلیمی نقصان نہیں ہونا چاہئے،پرویز اختر خان نے تمام سکول سربراہان کو تعلیمی ادارے نوٹیفکیشن کے مطابق کھولنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ پنجاب میں شرپسندوں کی جانب توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے باعث تعلیمی ادارے2 روز کیلئے بند کئے گئے تھے تاہم کل سے تعلیمی ادارے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔