پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذمیں مزید 4 روز کی توسیع

لاہور(اُمت نیوز) ملک میں جاری صورتحال کےباعث محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 4روز کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نقص امن کا خطرہ ہے جس کے باعث مزید 4 روز کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رینجرز کی مدد سے چیئر مین نیب کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا
جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے پر تشدد احتجاج شروع کر دیا، مشتعل شر پسند عناصر نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا
فوجی اور حساس عمارتوں کو بھی نہ بخشا، معاملہ یہی تک محدود نہ رہا ایمبولینسوں کو آ گ لگائی ہسپتالوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی ،
ان ساری صورتحال پر قابو پانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کی تھی اور اب اس میں مزید 4 روز کا اضافہ کر دیا ہے۔