لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جناح ہاؤس پہنچ گئے

لاہور (امت نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف جناح ہاؤس لاہور آمد،عسکری قیادت سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف سی ایم ایچ اور سروسز اسپتال بھی جائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم جلاؤ گھیراؤ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کی خیریت دریافت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سیف سٹی آفس جانے کا بھی امکان ہے، شہبازشریف سیف سٹی آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بریفنگ دیں گے ۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف کو صوبے میں امن و امان سمیت دیگر اہم معاملات بارے آگاہ کریں گے۔