ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، فائل فوٹو
ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، فائل فوٹو

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کی نظربندی کا حکم معطل

لاہور(امت نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصام کی گرفتار 17 خواتین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کرتے ہوئے رہائی کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں اور کارکنان کو تشدد پر اکسانے اور نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کیا گیا تھا۔